Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کل پیر سے اپنے مشن کا آغاز کرے گی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کل پیر سے اپنے مشن کا آغاز کرے گی

چوکوں چھکوں کی برسات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کل پیر سے اپنے مشن کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف (کل )پیر کو دبئی میں کھیلے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ20اکتوبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی ، قومی اسکواڈ نے دبئی میں پہلے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیاجو3گھنٹے تک جاری رہا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دئیے، قومی کرکٹ ٹیم اس وقت دبئی میں موجود ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک روزہ آئسولیشن مکمل کر لی ہے ،اتوار کوقومی اسکواڈ نے دبئی کے مقامی ہوٹل میں مسلسل دوسرے روز جم سیشن میں حصہ لیا جو2گھنٹے تک جاری رہا ،جس کے بعد قومی ٹیم نے شام کو آئی سی سی اکیڈمی کے گراؤنڈ میں نیٹ سیشن بھی کیا۔

Advertisement

قومی اسکواڈ کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن 3گھنٹے تک جاری رہا،جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ انڈیا کیساتھ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا،26اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم،29اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ افغانستان، دبئی،2نومبر کو پاکستان بمقابلہ اے ٹو ابوظہبی،7نومبر کو پاکستان بمقابلہ بی ون،شارجہ میں کھیلا جائیگا۔

10نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی،11نومبر کو دوسرا سیمی فائنل دبئی جبکہ 14نومبرکوفائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

یاد رہے  کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دبئی پہنچنے کے بعد کوویڈ ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے کے بعد پیر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

ترجمان کے مطابق قومی اسکواڈ نے دبئی کے ہوٹل میں پہلے روز 2 گھنٹے سے زائد کا جم سیشن کیا،کھلاڑیوں نے ریکوری کے لیے پول سیشن میں بھی حصہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر