Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوت سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیا گیا

Now Reading:

نوجوت سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیا گیا
نوجوت سنگھ سدھو

بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی کو اترپردیش میں وزیر کے قافلے کی گاڑی تلے کچل کر ہلاک ہونے والے کسانوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز اترپردیش میں نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر کسانوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران بی جے پی رہنما کے بیٹے نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے کار کو آگ لگائی جس سے کار میں موجود 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

مذکورہ واقعے کے خلاف کانگریس کے رہنما اور بھارتی پنجاب کی ریاستی اسمبلی کے رکن  نوجوت سنگھ سدھو دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ چندی گڑھ میں گورنر ہاؤس کے باہر  بی جے پی حکومت کے خلاف اور کسانوں کی حمایت میں احتجاج کے لیے پہنچ گئے اور وہاں دھرنا دے دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت کے مختلف حصوں میں کسان حکومت کی زرعی پالیسی کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں جب کہ مودی سرکار کا کہنا ہے کہ حکومت کی زرعی پالیسی سے کسانوں کو فصلوں کے بہتر دام ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر