اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن کے 2ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطرف ملازمین لوگوں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھیجوانے میں ملوث پائے گئے، برطرف ملازمین کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین کو بعداز مکمل انکوائری آفیسر کی رپورٹ پر برطرف کیا گیا ہے، برطرف ملازمین کو اپنے حق میں صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا لیکن ملازمین اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے تھے۔
خیال رہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹس کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اس ضمن میں ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار احمد چوہان کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے ملازمین کے لیے ایف آئی اے میں زیرو ٹالرنس رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News