Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس

Now Reading:

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس
صادق سنجرانی

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے  عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے   اہل خانہ سے   تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

 واضح رہے کہ لیجنڈری کامیڈین عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور کچھ دن قبل ہی علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوئے تھے۔

Advertisement

 عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا جانا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔

اسکے علاوہ  عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر