Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریوں کے مسائل کم از کم ٹائم لائن کے ساتھ حل کئے جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

شہریوں کے مسائل کم از کم ٹائم لائن کے ساتھ حل کئے جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کم از کم ٹائم لائن کے ساتھ حل کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ آف ریونیو میں جاری اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ پنجاب  کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 18 لاکھ خسرے ڈیجیٹلائزڈ کر دیئے گئے ہیں، آن لائن ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت زیرالتوا کیسوں کی تعداد صرف 43 ہزار رہ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں دیہی مرکز مال کی تعداد 1052 تک بڑھا دی گئی ہے، رواں مالی برس دیہی مرکز مال کی تعداد 8 ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دیہی مرکز مال کی تعداد بڑھنے سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر اراضی ریکارڈ تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریونیو سے متعلقہ زیر التواء کیسوں کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نمبرداری سسٹم کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے فعال کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے جلد نمبردار کنونشن کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیمپ پیپرز کا کاروبار کرنے والوں کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ ریونیو امور اور اراضی ریکارڈ کے حوالے سے عوام کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے  بورڈ آف ریونیو کے عملے کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی یونٹ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ یونٹ اضلاع اور تحصیلوں میں جا کر عملے کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بعض اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے آفس سے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے جبکہ شہریوں کے مسائل کم از کم ٹائم لائن کے ساتھ حل کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا  تھا کہ بلا جواز تاخیر کا سبب بننے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈی جی اینٹی کرپشن، بورڈ آف ریونیو کے ممبرز کالونیز، ٹیکس، کانسلڈیشن، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر