Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت کھلاڑیوں کے درمیان برادرانہ تعلقات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، میتھیو ہیڈن

Now Reading:

پاک بھارت کھلاڑیوں کے درمیان برادرانہ تعلقات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، میتھیو ہیڈن

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کھلاڑیوں کے درمیان برادرانہ تعلقات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کے ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ،جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ملتے جلتے دیکھا گیا ، جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات دیکھ کر حیران ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے دباؤ والے میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی بڑے خوشگوار موڈ میں بات کرتے نظر آئے، اس سے اندازہ ہوتا ہے  کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ صرف کرکٹ کے میدان میں ہے۔

واضح رہے کہ میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد رضوان کو ان کی بہترین اننگز کے بعد گلے لگایا جبکہ ایم ایس دھونی بھی میچ کے بعد کپتان بابراعظم، شعیب ملک اور شاہنواز دھانی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات کرتے نظر آئے تھے۔

خیال رہے کہ گروپ ٹو میں شامل پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے اپنی راہ ہموار کرلی ہے، اور اب قومی ٹیم کے اگلے تین میچز افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر بھی پاکستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر