Advertisement
Advertisement
Advertisement

والد کے اسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتا ہوں،  جواد عمر

Now Reading:

والد کے اسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتا ہوں،  جواد عمر

پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف مرحوم کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا ہے کہ اپنے والد کے اسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہوں، حکومت اس معاملے میں مدد کرے۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا کہ میرے والد کو جس اعزاز کے ساتھ سب نے رخصت کیا اس پر شکر گزار ہوں۔

عمر شریف مرحوم کا سوئم کراچی میں ہوا، جس میں اُن کے عزیز و اقارب، دوست احباب، رشتے دار، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ شدید علالت کے بعد گزشتہ دنوں لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

Advertisement

عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

یاد رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974ء میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی، 1980ء میں پہلی مرتبہ آڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے۔

انہوں نے تقریباً 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر