
خیرپورمیں قومی شاہراہ پر2 ٹرالرمیں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایک شخص جل کر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ اکنامک زون کے مقام پر پیش آیا ہے، جبکہ اطلاع کے باوجود فائر برگیڈ نہیں پہنچ سکی۔
پولیس حکام کے مطابق ایک ٹرالر کپاس سے بھرا ہوا ہے اور دوسرا بند کنٹینر ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں گمبٹ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News