
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا ہے کہ افغان عوام کو امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان پر ماسکو فارمیٹ کا تیسرا اجلاس روس کی میزبانی میں ماسکو میں منعقد ہوا، افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں چین ، پاکستان ، ایران ، بھارت ، قازقستان ، ترکمانستان ، ازبکستان ، تاجکستان، کرغزستان اور افغانستان کے وفد نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا تعمیری کردار عالمی برادری کی طرف سے تسلیم شدہ ہے۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے،عالمی برادری کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے۔
محمد صادق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے ،اس سے سرحدوں کو محفوظ بنانے ، علاقائی رابطوں کے فروغ ، پناہ گزینوں کی واپسی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی گی ۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ جنگ زدہ ملک کو بڑے انسانی المیے اور مالی بحران سے بچانے کے لیے معاشی امداد بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔
محمد صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امن ، خوشحالی اور معاشی استحکام ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام کو امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہیں، عالمی برادری کو افغان عوام کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News