Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان عوام کو امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہیں، محمد صادق

Now Reading:

افغان عوام کو امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہیں، محمد صادق

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا ہے کہ افغان عوام کو امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان پر ماسکو فارمیٹ کا تیسرا اجلاس روس کی میزبانی میں ماسکو میں منعقد ہوا، افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں چین ، پاکستان ، ایران ، بھارت ، قازقستان ، ترکمانستان ، ازبکستان ، تاجکستان، کرغزستان اور افغانستان کے وفد نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا تعمیری کردار عالمی برادری کی طرف سے تسلیم شدہ ہے۔

  پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے،عالمی برادری کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے۔

Advertisement

محمد صادق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے ،اس سے سرحدوں کو محفوظ بنانے ، علاقائی رابطوں کے فروغ ، پناہ گزینوں کی واپسی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی گی ۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ جنگ زدہ ملک کو بڑے انسانی المیے اور مالی بحران سے بچانے کے لیے معاشی امداد بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

محمد صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امن ، خوشحالی اور معاشی استحکام ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام کو امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہیں، عالمی برادری کو افغان عوام کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر