Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطالعاتی دورے پر آئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس افسران کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں کمانڈنٹ نیشنل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ مطالعاتی دورہ پی ایس پی افسران کی ٹریننگ کا حصہ ہے، دشمن  بہت سمارٹ ہے جس سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پولیس سروس ملک کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ملاقات میں آئی جی پولیس محمد طاہر رائے اور کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد بھی شریک ہوئے۔

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک میرے پاس اکثریت ہے ، کسی صورت استعفیٰ نہیں دونگا ، دوست ناراض ضرور ہیں لیکن اقلیت میں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اقلیت کا فیصلہ اکثریت پر حاوی نہیں ہونے دوں گا ، ناراض اراکین اپوزیشن سے باربار ملکر تحریک عدم اعتماد کی دھمکی نہ دیں تب بھی ان کا مقابلہ کروں گا ، ملنا جلنا،اٹھنا بیٹھنا،نشستیں کرنا جمہوریت کا حصہ ہے ، ناراض اراکین کو منانے گیا ہوں جاتا رہوں گا۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مستعفی وزراء کو استعفیٰ واپس لینے کا مشورہ دیا اور کہا تھا کہ اگر استعفے منظور ہوئے ہیں تب بھی آجائیں معاملات سلجھائیں گے ، اتحادی جماعتوں سے ملکر دوبارہ وزیر بنائیں گے ، میں ناراض اراکین کی واپسی کا انتظار کروں گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ حکومتی اتحادی کی اپوزیشن سے رابطے ہیں ، میں کیوں استعفیٰ دوں کسی بلیک میلنگ میں نہیں آؤنگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر