
پشاور میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 24 لاکھ سے زیادہ طلبہ کے لیے اسکولوں میں فرنیچر فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے منصوبے کا افتتاح کر ہے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، محکمہ تعلیم کے لیے ایک چیلنج ہے کہ وہ بروقت اسکولوں کو فرنیچر فراہم کریں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی چوتھی جماعت تک ٹاٹ پر پڑھا ہوں ، مجھے پتہ ہے کہ طالب علم کے لیے ٹاٹ سے فرنیچر پر جانا کتنی بڑی خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنا احسن اقدام ہے، پی ٹی سی کے ذریعے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جبکہ سکینڈ شفٹ میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے محکمہ تعلیم ہارڈ ایریاز کو مد نظر رکھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ ہارڈ ایریاز کو الگ زون بنایا جائے اور بھرتیوں کے عمل میں رولز نرم کیے جائیں جبکہ نئے اساتذہ کی بھرتی میں این ٹی ایس کے بجائے ایٹا کی خدمات لی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسکولوں میں طلبہ کو وظائف دے رہے ہیں، بچوں کے وظائف کے لیے ایجوکیشن کارڈ کا اجراء بھی کر رہے ہیں کیونکہ ایجوکیشن کارڈ سے بچہ جس اسکول میں چاہے داخلہ لے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ صوبے کے اسکولوں میں فرنیچر کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News