Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

Now Reading:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میرے کیریئر میں ان کا بہت بڑا کردار تھا جیسا کہ میں نے کئی سال KRL کے لیے کھیلا  اس کی تعریف کا نوٹ میرے سب سے زیادہ پسندیدہ اثاثوں میں سے ایک ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ محسن پاکستان تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہیرو رہیں  گے۔

۔شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں، کاش ہم اسے اتنا ہی مناتے جتنے وہ مستحق تھے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1447100641265004544

Advertisement

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ  اللہ انہیں پاکستان اور مسلم دنیا کے پرچم کے لیے ان کی تمام خدمات کا اجر دے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

Advertisement

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو ملک کے دفاع کے لیے بہت ضروری تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر