Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ملک میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

ہمیں ملک میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ جشن آمد رسول ﷺ ہر سال نہایت عقیدت و محبت سے مناتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی عظمتوں کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں، حقیقی محبت کا تقاضا ہے سنجیدہ طریقے سے سیرت طیبہ کو اپنانا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج امت مسلم جس مشکلات کا شکار ہے وہ سیرت النبی کا مطالبہ کریں، رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ملک میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، اللہ سے دعاگو ہیں اللہ پاک اس ماہ مقدس کے صدقے ملک ترقی دے۔

Advertisement

علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آئندہ ہفتے ایران کا اہم دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 26 اکتوبر کو ایران روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان بھی شامل ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ایران میں روس کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے،27 اکتوبر کو ہونے والی کانفرنس میں روس اور چین سمیت افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کانفرنس میں روس ، چین، پاکستان ، ایران، تاجکستان،ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ و اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع وزیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دی تھی۔

کانفرنس میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی، طالبان عبوری حکومت کے اپنے وعدوں پرعمل درآمد، افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان عبوری حکومت میں مختلف نسلی گروہوں کی شمولیت کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائت گا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر روس، چین، ایرانی، تاجک و دیگر ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر