Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے، رحمان ملک

Now Reading:

بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے، رحمان ملک
رحمان ملک

سییٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ  بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سییٹر رحمان ملک نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت اور  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ آج کشمیر میں بھارتی کرفیو، ظلم و بربریت کا 814 واں سیاہ ترین دن ہے،  تاریخ کے لمبے ترین کرفیو سے مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب بڑا  ٹارچر سیل و نازی کیمپ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہیں، اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی اور مودی کے مظالم کا نوٹس لے۔

 رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کا خودرادیت کا حق دلوا دے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  کشمیر کے بہادر شہیدوں کا خون رنگ لائے گا، شکست بھارت کا مقدر ہے۔

رحمان ملک نے کہا آؤ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر