Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا ہاکس بے ساحل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا ہاکس بے ساحل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ
ہاکس بے

سندھ حکومت نے ہاکس بے ساحل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاکس بے ساحل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،واٹر اسپورٹس کے انعقاد کا اعلان ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں واٹر اسپورٹس کو نظر انداز کیا گیا، نجی شعبے کے تعاون سے ہاکس بے ساحل پر واٹر اسپورٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سمندر کے ساحل سے استفادہ کررہے ہیں، اس مقصد کے لئے جیٹ بوٹس ہائیر کرلی گئی ہیں۔ شہریوں کو ایک صحت مند تفریح میسر ہوگی۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہاکس بے آنے والی سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکیں بھی تعمیر کردی گئی ہیں، واٹر اسپورٹس منصوبے کی سافٹ اوپننگ اگلے تین ہفتے میں کردی جائیگی۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ مچھلی چوک تا کینپ روڈ بھی بنائی جارہی ہے، شہری اس زبردست تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ کراچی والوں کو اچھی تفریح مہیا کی جائے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کی رونقیں بحال کریگی۔

واضح رہے اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2008 سے میونسپل ٹیکس اکھٹا کیا جا رہا ہے، وسیم اختر نے بھی اکٹھا کیا، فرق یہ ہے میں ٹارگٹ پورا کروں گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کیا وجہ ہے کےالیکٹرک کے ایم سی کیلئے ٹیکس اکھٹا نہیں کیا جاسکتا، یہ ٹیکس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جائے گا، میں تو عبوری ایڈمنسٹریٹر ہوں، چلا جاؤں گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے میئر کے پاس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں پیسہ ہوگا، وہ میئر وسیم اختر کی طرح اختیارات اور مالی وسائل کا رونا نہیں روئے گا، وفاقی ادارے بھی کے ایم سی کی مدد کریں تاکہ ہم کام کر سکیں۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر