Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر روانہ ہو گیا ، ترجمان طالبان

Now Reading:

طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر روانہ ہو گیا ، ترجمان طالبان
ذبیح اللہ مجاہد

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر روانہ ہو گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر روانہ ہو گیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ وفد ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور تعلقات پر قطری حکام اور دیگر ممالک کے نمائندوں سے بات چیت ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی امن کیلئے کوششیں مثبت ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہا، عبوری حکومت میں مختلف مسالک کے لوگوں کو شامل کیا گیا، ہم مشترکہ حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ افغان عوام میں داعش کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے، داعش افغانستان میں تنظیم کی شکل میں موجود نہیں۔افغانستان میں مخلوط حکومت کے معاملے پرعمران خان سے بات کی، افغانستان میں امن کیلئےعمران خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ مداخلت نہیں چاہتے، امداد کرنے والوں کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان، قطر، چین اور افغانستان میں امن کیلئے کردار اداکررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، عمران خان کی کوششوں کو مداخلت نہ سمجھا جائے، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ سیاسی روابط ہیں، افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات پر جلد قابو پالیں گے، ننگرہار اور جلال آباد میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری نئی افغان حکومت کو جلد تسلیم کرے، عالمی برادری کے مثبت مشوروں کی قدر کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر