Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب روزگار اسکیم کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائےگا، صوبائی وزیرصنعت

Now Reading:

پنجاب روزگار اسکیم کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائےگا، صوبائی وزیرصنعت
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب روزگار اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب روزگار اسکیم کے تحت درخواستوں کی جانچ پڑتال اور قرضوں کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی نے 20 لاکھ رورپے تک کا آسان قرضہ پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے فراہمی کی تجویز کا جائزہ لیا۔

کمیٹی آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے گا، مفاد عامہ کی اس اسکیم سے 16 لاکھ افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا ہے کہ قرضہ کے حصول کے لئے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور قرضوں کی فراہمی میں تیزی لائی جائے گی، پنجاب روزگار اسکیم کے تحت اب تک 815 افراد میں 46 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب روزگار سکیم کے تمام پہلوں کا جائزہ لے کر آئند اجلاس میں جامع تجاویز پیش کی جائیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری صنعت وتجارت واصف خورشید، ایم ڈی پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن محمد طاہر وٹو، منصوبہ بندی و ترقیات اور محکم خزانہ کے افسران کی اجلا س میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر