
پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں۔
جنت مرزا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
جنت مرزا نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین ملین فالوورز کے لئے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصویریں شیئر کیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
جنت نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریباً 3 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ اُس وقت تک دھوپ کو محسوس کریں، جب تک دوسروں کو اس کا احساس ہو۔
جنت مرزا کی جانب سے 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو 3 ملین فالوورز کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر 16 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News