Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی تاریخ کا بڑا آپریشن، اربوں روپےکی اراضی واگزار

Now Reading:

قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن کی تاریخ کا بڑا آپریشن، اربوں روپےکی اراضی واگزار
میو اسپتال کا اسٹینوگرافرکروڑوں کی کرپشن میں ملوث نکلا

قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن نےتاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیااور اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کی سورس رپورٹ پراربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزارکرائی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ محکمہ لائیواسٹاک کی بریڈنگ اسکیم کے لئے مختص ہزاروں ایکڑ اراضی سالوں سے قبضہ مافیا کے زیر استعمال میں تھی،جس کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ 91 لاکھ روپے ہے۔
جبکہ دوسری کارروائی اینٹی کرپشن ملتان کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس نے 1389 ایکڑ رقبہ واگزار کرا لیا ہے۔
ڈی جی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک بریڈنگ اسکیم کے لئے مختص تقریبا دو ہزار ایکڑسرکاری اراضی پر با اثر قبضہ گروپس سالوں سے مسلط تھے جبکہ سات ہزار ایکڑ اراضی کی واگزاری کے لئے اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کا آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے بتایا کہ قابضین اور محکمہ مال کے افسران کے خلاف تین مقدمات تھانہ اینٹی کرپشن ملتان میں درج کر لئے گئے ہیں، باقی ماندہ اراضی کی واگزاری کے لئے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے مزیدبتایا کہ اب تک واگزار شدہ اراضی محکمہ مال کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر