این سی او سی
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 552 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران39 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح1.40فیصد ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7540، بلوچستان میں 354، خیبرپختونخوا میں 5708 ، آزاد کشمیر میں 740 ،اسلام آباد میں 938 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12883 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News