
ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہا ہوں ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ میں جو ٹیم پریشر ہینڈل کرتی ہے جیت اس کی ہوتی ہے۔
اسد شفیق کا کہنا تھا کہ روایتی حریف بھارت سے ہمیشہ ہائی پریشر میچ ہوتا ہے،پاکستان ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت ہے ۔
ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہئے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں،گراس روٹ پر کام ہو رہا ہے جس کا آنے والے دنوں میں فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شیڈول ہے جہاں اس سلسلے کا پہلا مرحلہ 17 سے 22 اکتوبر تک کے درمیانی عرصے میں عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 23 سے 14 نومبر کے درمیانی عرصے میں منعقد ہوگا لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کے تمام میچوں میں 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی، جبکہ کرکٹ کے مداح پوری دنیا سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News