Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بھارت کا میچ کوئی عام میچ نہیں ہوتا،سریش رائنا

Now Reading:

پاکستان اور بھارت کا میچ کوئی عام میچ نہیں ہوتا،سریش رائنا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سریش رائنا نے کا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کوئی عام میچ نہیں ہوتا ہے، اس دوران سب کے دلوں کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سریش رائنا نے اپنے ایک بیان میں ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو نارمل میچ ماننے سے انکار کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹر اس طرح کے مقابلے سے قبل کہتے ہیں کہ یہ عام میچ ہے لیکن حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔

34 سالہ سریش رائنا جو 226 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی  میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں کہتے ہیں کہ پاک، بھارت میچ کے دوران دونوں ہی ٹیموں پر پریشر ہوتا ہے۔

سریش رائنا کا کہنا تھا کہ  اس میچ میں جو بھی ٹیم پریشر کو بہتر انداز میں ہینڈل کرلیتی ہے وہ میچ جیت جاتی ہے۔

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ کے ایک روزہ یا ٹی ٹوئنٹی مقابلے ہوں، پاکستان کے خلاف اب تک بھارت ناقابل شکست ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس میدان پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو میچ کھیلا جانا ہے، اس پر پاکستان نے 2016ء سے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اوروہ تمام ہی میں فاتح رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر