
پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور تربیتی سیشن میں حصہ لیا،قومی کھلاڑیوں کی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی تربیتی مشقیں جاری ہیں۔
باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر کا باؤلرز کے ساتھ خصوصی سیشن ،کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن سے قبل فیلڈنگ ڈرلز کیں نیٹ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہے گا۔
قومی اسکواڈ پیر اور منگل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا۔
14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسکواڈ 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News