
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈر سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کاشکار ہوگئے ہیں۔
امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہرلیجایاگیا۔
امام الحق کی انجری سے متعلق فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں فخر زمان بھی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News