
منڈی بہاؤالدین میں موسلا دھار بارش کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال اور اسکے گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث نواحی گاؤں چک نمبر 19 مشرانوالہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے کمرے کی دیوار گر گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز بارش سے علاقہ جل تھل ہوگیا تھا، اسکول کے کمرے میں پڑا سکول کا فرنیچر بھی چھت گرنے سے تباہ ہو گیا ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی متاثر ہوچکا ہے۔
ریسکیو کے مطابق اسکول کی چھت اور دیوار گرنے کا حادثہ رات کو پیش آیاجسکی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ادارے کے اساتذہ نے بچیوں اور بچوں کو ملبہ اٹھانے پر لگا دیا ہے۔
خیال رہے کہ 15 سال قبل اسکول کا کمرہ اور دیوار تعمیر کی گئی تھی، جو ناقص مٹیریل کے باعث زمین بوس ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News