Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان ہوا، وزیر خارجہ

Now Reading:

انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان ہوا، وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دورہ ء برطانیہ کے دوران لندن میں برطانوی ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی  جبکہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان بھی ہوا۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی ،عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا، برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انکی حکومت نہیں کرکٹ بورڈکا فیصلہ تھا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے، اس خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرہوا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں ،شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برطانوی دفتر خارجہ میں برطانوی وزیر خارجہ لِزٹرس سے ملاقات ہوئی  تھی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور خطے کے امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا  تھا جبکہ وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو بھجوائی گئی انسانی امداد اور انسانی راہداری کے قیام سے بھی برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا تھا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا  تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں مباحثے کا انعقاد، قابلِ تحسین ہے، ہمیں توقع ہے کہ برطانیہ، نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور ان کے جائز حق “حق خود ارادیت” کے حصول کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریگا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا  تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی اولین ترجیح افغانستان کو پنپتے ہوئے انسانی بحران سے بچانا ہے، پاکستان نے کابل سے دس ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت نکالنے میں معاونت فراہم کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا  تھا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔ عالمی برادری افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے ان کی انسانی و معاشی معاونت کو یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر