Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے اے اے کیانی 11 کلب نے تیسرا انٹر ولیج اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

Now Reading:

اے اے اے کیانی 11 کلب نے تیسرا انٹر ولیج اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

اے اے اے کیانی 11 کلب نے تیسرا انٹر ولیج اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نچلی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اے اے اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام تیسرا آل پاکستان انٹر ولیج اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ اے اے اے کیانی 11 کلب نے جیت لیا ، ٹورنامنٹ 19 ستمبر 2021 سے شروع کیا گیا تھا ، ٹورنامنٹ تمام سہنگ پریمیر لیگ چینلز پر نشر کیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے نوجوانوں کی جسمانی ، ذہنی اور سماجی ترقی کے لیے کھیلوں اور سرگرمیوں کو اسپانسر کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک فرو غ د ینے کیلئے کو شاں رہیں گے ۔

انہو ں نے تمام شریک ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور ایونٹ میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی کرنل (ر)شہزاد کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس مین جذبے اور ہمارے نوجوانوں کی نشوونما کیلئے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد نا گزیر ہے ۔

Advertisement

سابق ٹیسٹ کرکٹر کھلاڑی حسن رضا نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

آخر میں ٹو رنمنٹ جیتنے والی ٹیم اے اے اے کیانی 11 کو 200,000روپے( 2لاکھ) انعام اور ونر ٹرافی سے نوازا گیا ۔

دوسرے نمبر پر آنیوالے شہیر کرکٹ کلب بھنگالی کو ایک لا کھ روپے نقد انعام دیا گیا ۔

 نذر لیفٹی کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین اور زین کلار کو بہترین بولر قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر