Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں شیڈیول کاسٹ کو پی ٹی آئی مکمل نمائندگی دے گی ،حلیم عادل شیخ

Now Reading:

سندھ میں شیڈیول کاسٹ کو پی ٹی آئی مکمل نمائندگی دے گی ،حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں شیڈیول کاسٹ کو پی ٹی آئی مکمل نمائندگی دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کولہی اتحاد کے وفد کی قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ سے ملاقات ہوئی جس میں کولہی اتحاد کے وفد نے سندھ میں شیڈیول کاسٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ملاقات حلیم عادل شیخ نے سندھ میں شیڈیول کاسٹ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کروائی۔

 اس موقع پر  حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے شیڈیول کاسٹ کے مسائل کو حل نہیں کیا ہے، سندھ میں شیڈیول کاسٹ کو پی ٹی آئی مکمل نمائندگی دے گی۔

 قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شیڈیول کاسٹ کو مکمل نمائندگی دے گی ، شیڈیول کاسٹ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی کے بارے میں سماعت ہوئی ہے، سندھ حکومت کے مؤقف پر افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کے لئے 11 سو ارب میں سندھ حکومت نے ساڑے چار سو ارب خرچ کرنے تھے، وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے، کراچی کے نالوں سے 11 ہزار ٹن کچرا اٹھا لیا گیا، 54 کلومیٹر کی آر سی سی وال بننی ہے، 48 کلومیٹر روڈ بنایا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ نالوں کے اردگرد بحالی کے کام میں نقصانات پر این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کو رقم ادا کر دی ہے، 11 سو ارب میں وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے، کراچی کے تین بڑے نالے محمودآباد نالا، گجر نالا اور کورنگی کے نالوں کی صفائی مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انکروچمنٹ متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے رقم ادا کی جاچکی ہے، سندھ حکومت نے کے ایم سی کے 500 نالے ڈی ایم سے کے 54 نالے صاف نہیں کیے ہیں، ابھی تک سندھ حکومت کہہ رہی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے 446 ارب ملیں تو کام کریں گے، سندھ حکومت کے بیان پر کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے جو ان کو نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں، کے فور منصوبے کا افتتاح ہورہا ہے، 55 کلومیٹر پر فریٹ کوریڈور بننے جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا تھا کہ کے سی آر منصوبے کے شروعات ہورہی ہے، گرین لائن منصوبہ بھی مکمل ہوچکا ہے 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر