Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کے انتقال کی خبر نے لاکھوں مداحوں کو سوگوار کردیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

عمر شریف کے انتقال کی خبر نے لاکھوں مداحوں کو سوگوار کردیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر نے لاکھوں مداحوں کو سوگوار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کا کہ عمر شریف اپنی طرز کے بہترین فنکار تھے، ان کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صد افسوس! چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا فنکار اپنے چاہنے والوں کو دکھی کر گیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں، ان کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر