وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Always good to meet brother HH Prince @FaisalbinFarhan.
Conveyed Pakistan’s congratulations for #MGISummit, a first in the region. Look forward to continuing to work closely to strengthen bilateral relations with particular focus on trade, investment, energy & the environment. pic.twitter.com/iKpbP8SdOP— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) October 26, 2021
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک سعودی وزرائے خارجہ کی جانب سے گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو سمٹ کے مقاصد کو سراہا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نپٹنے کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News