Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، گورنرسندھ

Now Reading:

موجودہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، گورنرسندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں آزاد کشمیر کی ٹیم سمیت پورے پاکستان سے آٹھ ٹیمیں شامل تھیں۔

 اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار، ٹورنامنٹ آرگنائزر صائمہ رضا سمیت اور دیگر بھی موجود تھے، تقریب کا انعقاد الفا کالج کیمپس پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، کھیل کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیل معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ عملی زندگی میں چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے کھیل ماحول فراہم کرتے ہیں، کھیل کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیلوں سے نظم و ضبط، یکجہتی اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ ملتا ہے۔

Advertisement

گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہیے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا چاہیے، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے اس طرح کے پلیٹ فارم ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں گورنرسندھ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر