وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کی گھر گھر سروس کا آج ملتان میں افتتاح کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سکرٹریٹ کا وعدہ کیا تھا جو پورا کیا ہے، بہت جلد دوبارہ ملتان کا سکرٹریٹ دورہ کروں گا اور سی میں ورکنگ مکمل ہوجائے گی۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تمام سیکرٹریز کو مرحلہ وار بحال کریں گے، مہنگائی کے حوالے سے جلد وزیر اعظم پیکج کا اعلان کریں گے، سکرٹریٹ میں 70 ہزار نوکریاں آئیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ سب ہمارے ساتھ ہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، انشاء اللہ پانچ سال پورے کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News