Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر پیالی میں طوفان لارہے ہیں، رضا ربانی

Now Reading:

وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر پیالی میں طوفان لارہے ہیں، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر پیالی میں طوفان لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام آدمی کے پاس بجلی کے بل جمع کروانے کے پیسے نہیں ہے، بچوں کے لیے کھانا نہیں ہے اور ایسے میں وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر پیالی میں طوفان لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر اور غیر شفاف فیصلہ سازی کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ کمانے والے خود کشی کا سوچ رہے ہیں، جب تین سال میں 5 وزیر خزانہ، 3 مشیر خزانہ، 7 ایف بی آر چیئرمین اور 5 سیکرٹری خزانہ تبدیل ہوں، پالیسی کا تسلسل نہیں رہتا، پاکستان کا کیس آئی ایم ایف کے سامنے خراب ہوتا جارہا ہے۔

میاں رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی معاہدے کے باعث اشیائے ضرورت، پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، آج ڈالر 173 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کے وزارتوں اور محکوٕں کے داخلے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

Advertisement

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل نے کورونا اخراجات کے آڈٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف سے اہم نتائج شیئر کیے ہیں، یہ حیرت انگیز ہے کیونکہ کورونا اخرجات کو پارلیمنٹ کے ساتھ پیش نہیں کیا گیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ 30 دن میں پیٹرول کے نرخ میں اوسط 20 روپے اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کے نرخ میں اضافے سے معیشت کو نقصان ہو گا، مہنگائی ہو گی، وزیر خزانہ کے کہنے کے باوجود بجلی میں قیمت 1 روپے 39 پیسے فی یونیٹ اضافہ کیا گیا۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق گھی، آٹا، چینی، ٹماٹر، آلو، مٹن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا، حکومت کی معاشی پالیسی ڈائنوسار کی طرح ہے جو اپنے لوگوں کو خود کھا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر