Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف نے اپنے فن سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے،عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

Now Reading:

عمر شریف نے اپنے فن سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے،عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ عمر شریف نے اپنے فن سے  پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف ایک ہی تھا, اس جیسا کوئی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری کامیڈین عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا جانا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔

Advertisement

اسکے علاوہ  عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر