پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام
چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari https://t.co/IaA568wWvl
Advertisement— PPP (@MediaCellPPP) October 7, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقاء کو احتساب سے استثنٰی دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News