Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر پنجاب کی پاکستانی کمیٹی اور صحافیوں سے ملاقات

Now Reading:

گورنر پنجاب کی پاکستانی کمیٹی اور صحافیوں سے ملاقات
گورنر پنجاب

پاکستان ہاؤس جدہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پاکستانی کمیٹی اور صحافیوں سے ملاقات ہوئی  ہے۔

ملاقات  میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی حکومت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے  خصوصی دعوت دی اور بہترین مہمان نوازی کی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ  کورونا کے دوران ہماری این جی اوز اور مخیر حضرات پر مجھے فخر جنہوں نے  12 ارب روپے سے زاہد کی زیادہ رقم دی جس سے ہم نے بیس لاکھ گھرانوں کو راشن تقسیم کیا۔ کورونا میں ڈاکٹر اور نرسس نے جسطرح اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائی انکے لیے بھی میں نے خصوصی دعائیں کی ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ  قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور سفیر  بلال اکبر پاکستان بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو خوش رکھنا بہت مشکل کام ہے لیکن سعودی عرب میں پہلی بار آ کر لگا کے ہماری کیمونٹی قونصلیٹ جدہ اور سفارت خانہ ریاض کی قونصلری خدمات سے خوش ہیں اور کیمونٹی مسائل حل ہو رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تین سال سے وزیر اعلیٰ کو ہٹانے کی افواہیں چل رہی ہیں اب انکو ختم ہو جانی چاہیں  کیونکہ وزیر اعلیٰ کو وزیر اعظم کا سو فیصد مکمل اعتماد حاصل ہے ۔

Advertisement

واضح رہے گزشتہ روز  سعودی عرب کے دورے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مفتی عزیر اور سیکرٹری یوتھ گل زیب کیانی سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان نے گورنر پنجاب کو عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد کے علاوہ ورکرز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا تھا۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا  تھا کہ پاکستان سے باہر لاکھوں پاکستانیوں کا ملک و قوم کی خدمت میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا تھا  کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور ملکی معیشت میں بنیادی کردار نبھا رہے ہیں

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے پاکستان کا ایک خاص رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر