Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی سی لاہو نے ڈینگی مہم کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کردیں

Now Reading:

ڈی سی لاہو نے ڈینگی مہم کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کردیں

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں 172 ڈینگی کے مریض داخل ہیں، جناح ہسپتال میں 32، گنگارام میں 30، سروسز ہسپتال میں 22 فاروق ہسپتال میں 17 ، ڈاکٹر ہسپتال، جنرل ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال میں ڈینگی کے 8 مریض داخل ہیں جبکہ یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 7 اور فاطمہ میموریل ہسپتال سمیت گھرکی ہسپتال ٹرسٹ میں ڈینگی کے 6 مریض داخل ہیں۔

صوبے بھرمیں ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظراپنےجاری کردہ بیان میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ تمام شہری اپنی رہائش گاہ، کمرشل ایریاز اور کاروباری مراکز  کے اردگرد کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اگر ڈینگی لاروا یا ڈینگی مچھر ان کی رہائش گاہوں یا کاروباری مراکز کے اردگرد سے ملا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

 عمر شیر چٹھہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جائے گا جبکہ سزا اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈی سی لاہور کی جانب سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ شہری اپنے گھروں کے اندر، باہر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر