Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین بارشوں کی پیش گوئی کر دی

Now Reading:

محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین بارشوں کی پیش گوئی کر دی
محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے ۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق ہفتے کی رات ہونیوالی بارش نے گرمی کو رخصت ہونے پر مجبور کر دیا اور موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید بارش کے امکانات ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں بھی شمال مغربی ہواؤں کیساتھ بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔

نومبر میں دھند اور سموگ کے معاملات شہریوں کیلئے پریشانی پیدا کر سکتے ہیں، حالیہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگئی ہے جبکہ موسم خوشگوار ہونے کیساتھ ساتھ فضائی آلودگی میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

کراچی کا موسم بدل گیا۔ صبح صبح سرد ہوائیں چلنے لگیں اور درجہ حرارت بھی گر گیا

کراچی کا موسم کیسا رہےگا؟

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہونے کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔

13 کلو میٹر بھی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابرآلود رہے گا لیکن بارش کا فل الحال امکان نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر