
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت زلزلہ متاثرین کے ریسکیو و ریلیف کے لئے تعاون کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کے ریسکیو و ریلیف کے لئے تعاون کرے گی۔
وزیر اعلٰی عثمان بزدار کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلٰی عثمان بزدار کی ریسکیو سرگرمیوں کے لئے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔
یاد رہے وزیر اعلٰی عثمان بزدار نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News