Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبر تک توسیع

Now Reading:

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبر تک توسیع
حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت میں جعلی اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت پر جج سردار طاہر صابر نے سماعت کی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایف آئی اے کے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوایا گیا تھا، کل انہوں نے جواب جمع کرایا ہے، شہباز شریف کے جوابات دیکھ کر تفتیش میں پیش رفت ہو گی۔
بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ بہت وقت ہو گیا ہے، عبوری ضمانت کی درخواستیں زیرِ التواء ہیں۔

Advertisement
ایف آئی اے کے پراسکیوٹرنے کہا کہ بینکنگ جرائم عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں ہے۔
بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلی بار سرکاری وکیل کی طرف سے دائرہ اختیار کا سوال اٹھایا گیا ہے، 30 اکتوبر کو عدالت کے دائرہ اختیار کے اعتراض پر سماعت ہو گی۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دورانِ سماعت کہا کہ اس ایف آئی آر میں 8 افراد کی عبوری ضمانتیں اسی عدالت سے منظور ہو چکی ہیں، جہانگیر ترین کیس میں بینکنگ جرائم عدالت نے اپنا دائرہ اختیار استعمال کیا تھا۔
شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ الزام کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، منی لانڈرنگ الزامات پر نیب پہلے ہی ریفرنس دائر کر چکا ہے لیکن لانڈرنگ الزامات میں نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے بے بنیاد تفتیش شروع کر دی ہے،عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
بینکنگ کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کے وکیل کو ہدایت کی کہ تفتیش پر پیش رفت سے آگاہ کریں۔
جس کے بعد عدالت نے لیگی رہنماؤں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر