جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی اہم بیٹھک ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس بیٹھک میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان جنوبی افریقہ کے خلاف شکست پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی تاہم کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے 2017چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں بھارت کیخلاف جیت کے حوالے سے فاتح ٹیم کے اراکین کے مختصر انٹرویوز دکھائے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اور کھلاڑیوں نے انہماک کے ساتھ چیمپئنزٹرافی فائنل کی ویڈیو دیکھی۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے دبئی اجلاس میں بھارت سے میچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس دوران کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ پر چیمپئنز ٹرافی کی مثال دی گئی۔
بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ نارمل رہیں اور اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں جب کہ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ آپ بھارت کوہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
