
وزیر اعظم کے مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے ریاست اپنے شہریوں کو کسی بھی قسم کے تشدد سے بچانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہےکہ وہ تمام افراد اور گروہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستانی ریاست کی رٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں، تو وہ یہ جان لیں کہ قومی سلامتی کے بنیادی اصول کے طور پر، ریاست اپنے تمام شہریوں کو کسی بھی قسم کے تشدد سے بچانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
For all individuals and groups who think they can challenge the writ of the Pakistani state, do not test the proposition. As the basic principle of national security, the state will never shy away from protecting each and every citizen from any form of violence. TLP has crossed
— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) October 28, 2021
ڈاکٹر معید یوسف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ کالعدم تنظیم نے سرخ لکیر عبور کر لی، ریاست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا، سرکاری املاک کو تباہ کیا اور بڑے پیمانے پر عوامی خلفشار کا باعث بنتے رہے۔ ان میں سے ہر ایک کے لیے قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور دہشت گردوں کے ساتھ کسی نرمی کے بغیر دہشت گردوں جیسا ہی سلوک کیا جائے گا۔
the red line and exhausted the state’s patience. They have martyred policemen, destroyed public property, and continue to cause massive public disruption. Law will take its course for each one of them and terrorists will be treated like terrorists with no leniency.
— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) October 28, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News