قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے بدسلوکی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سرکاری ٹی وی کے میزبان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سوشل میڈیا پر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔
Strongly criticize rage of Dr. Nauman Niaz to Shoaib Akthar @shoaib100mph who is an asset to our country. We need to respect and leave aside any personal grudge if any on National television.
Unconditional apology to our speedster is a must— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 27, 2021
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے اور اگر کسی قسم کا ذاتی مسئلہ ہے تو سرکاری ٹی وی پر اسے ایک طرف رکھ دینا چاہیے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اسپیڈ اسٹار سے غیر مشروط معافی ضرروی ہے۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔
سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔
شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دےدیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
