
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ سیاست غریب عوام کے لیے کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کا دوسرا روز جاری ہے جبکہ یس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اے این پی نے چوک یادگارمیں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اسی لیے ہم غریب عوام کے لیے نکلیں ہیں۔
واضح رہے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اے این پی رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی جبکہ اے این پی مرکزی رہنما غلام احمد بلور بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News