پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان سمیت قومی کرکٹرز نے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے لیے بہت سی نیک خواہشات ہیں، پاکستان ٹیم میں سب ہی فیورٹ ہیں ٹیم بہتر ہے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان اور شعیب ملک کی واپسی اچھا فیصلہ ہے، پاکستان کی بیٹنگ لائن اور بالنگ لائن دونوں اب مضبوط ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ جو بھی گیاہے سب کےساتھ نیک خواہشات ہیں، ٹیم اگر جیت گئی تو سرپرائز ہی سرپرائز ہوگا ۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں ورلڈ کپ جیت کر آئیں ائیرپورٹ پر لینے جاؤں گا،،تمام لڑکے جو اس وقت ٹیم کے ساتھ ہیں وہ حقدار تھے۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ لڑکوں نے بہت محنت کی ہے پاکستان کی ٹیم بہتر ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین امام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا کمبی نیشن کافی بہتر ہے ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، میری اپنی خواہش تھی شعیب ملک ٹیم میں واپس آئیں۔
امام الحق کا کہنا تھاکہ شعیب ملک کا بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے، میں چاہتا ہوں کہ شعیب ملک اپنی بہترین پرفارمنس سے پاکستان کو میچزز جتوائیں۔
قومی کرکٹر فہیم اشرف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ٹیم سے باہر ہونے کا اب افسوس نہیں ہوتا، اپنی پرفامنس دینے پر فوکس ہے باقی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی باؤلنگ اوورآل ہی بہتر ہے، پاکستان کے پاس بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی کافی سترنتھ موجود ہے، پاکستان ٹیم یو اے ای میں اچھا کھیلتی آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News