آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر جوانوں کو اعزاز سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بڑی تعداد میں فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جوانوں،افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن و استحکام آیا۔ ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مادر وطن کے لئے جان کی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
