
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے زلزلے کی وجہ سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت زخمیوں کی زندگی بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، وفاقی اور بلوچستان حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ بھی ادا کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے۔
واضح رہے کہ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News