
سول ایویشن اتھارٹی(سی اے اے) کے حکام کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں قبضہ کی گئی 4 ایکڑ زمین واگزار کرالی گئی ہے۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے بھاری مشینری سے قبضہ کی گئی زمین پر دیواریں توڑیں جبکہ لینڈ مافیا نے کچھ ماہ قبل زمین پر قبضہ کرکے زمین یتھیانے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے منیجر اور ڈپٹی منیجر کی سربراہی میں ہی سی اے اے نے کارروائی مکمل کی ہے اور ایف آئی اے بھی زمین سے متعلق الگ تحقیقات کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News