Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ والے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارتے آرہے ہیں، فردوس شمیم نقوی

Now Reading:

ن لیگ والے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارتے آرہے ہیں، فردوس شمیم نقوی
فردوس شمیم نقوی

فردوس شمیم نقوی ودیگر کیخلاف کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے2 اگست تک ملتوی (فائل فوٹو)

پی ٹی آئی مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ن لیگ والے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارتے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے لیگی رہنماء احسن اقبال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال انجینئرز ہونے کے ناطے میرے لیے بہت قابل احترام تھے لیکن انہوں نے اپنے غلط بیان کے وجہ سے اپنی لٹیا خود ہی ڈبو دی۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ زمان پارک کا ایڈریس شائع ہونے پر انہوں نے واویلا شروع کیا جبکہ ن لیگ والے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارتے آرہے ہیں او پھر کہتے ہیں ہمیں کیوں نکالا۔

پی ٹی آئی مرکزی رہنماء نے کہا کہ ہم آپ کے ان لوگوں پر بھی الزام نہیں لگاتے جو تنظیم سازی کرتے ہیں یا کوئی اور غلط کام کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ احسن اقبال ایک عزت دار شخص ہیں اس لیے سچ بولا کریں۔

Advertisement

 پی ٹی آئی مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ انسان کے کردار پر حرف تب آتا ہے جب اسکے کرتوت خراب ہوتے ہیں۔ انسان کو اپنا کردار اچھا رکھنا چاہیے، اچھے کام کریں گے تو ہی برکت ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صادق و امین کی 2 آف شور کمپنیاں اور نکل آئی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ لیکس ابھی آئی نہیں ترجمانوں نے صفائیاں دینی شروع کردی ہیں، اس سے صاف پتا چلتا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، ترجمان کہتے ہیں تحائف کی تفصیل سے عرب ممالک کے سربراہ ناراض ہو جائیں گے، عرب ممالک کے سربراہ کیوں ناراض ہوں گے، انہوں نے کوئی سستے تحفے تو نہیں دیئے، مسئلہ صرف یہ ہے کہ تفصیل بتانے سے کپتان کی چوری پکڑی جائے گی۔

احسن اقبال نے کہا تھا کہ کتنے شرم کی بات ہے آج سوشل میڈیا گھڑی بیچنے کی کہانیوں سے بھرا پڑا ہے، یہ کہانی ہر پاکستانی کے لیے باعث شرم ہے، تحقیقات ہونی چاہیے، اگر یہ بات درست ہے تو عمران نیازی کو فوری مستعفیٰ ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تحائف کی تفصیل نہ بتانا دراصل عمران نیازی کا اقرار جرم ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ دال میں کالا نہیں، بلکہ دال میں سوپر کالا ہے، بڑا ایماندار بنتا تھا، ایمانداری کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا، اس کرپٹ، نااہل اور نالائق حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں مسلسل آٹھ دن کورم توڑ کے ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم پر عدم اعتماد کردیا ہے، میں صدر پاکستان مطالبہ کرتا ہوں وزیر اعظم کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم جاری کریں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن چرانے کی ان کی اسکیم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستانی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور مایوسی کا ان سے ووٹ کے ذریعے انتقام لے گی، آئندہ الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر